ڈھاکہ (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش میں گزشتہ رات نماز عشاء کے دوران مسجد کے ائیرکنڈیشنر کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 نمازی موقع جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس کے چیف زید العلم نے میڈیا سے گفتگو میںبتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی
رات اس وقت پیش آیا جب لوگ نارائن گنج کی بیت الصلات جامع مسجد میں نماز عشاء ادا کر رہے تھے۔گیس پائپ لائن میں ہونے والے بلاسٹ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے برن یونٹ کے ڈاکٹر سمنوی سمنتا لال سین کا کہنا ہے کہ اس وقت یونٹ میں 37 افراد زیر علاج ہیں جن کے جسم 90 فیصد جل چکے ہیں اور انکی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔