work 1 102

مسعود اظہر پرپابندی کی امریکی کوششیں چین نے خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا


واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے تمام تر دستیاب راستوں کے استعمال کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تو دوسری جانب چین نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اس رویے سے جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے

مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سے اس بارے میں امریکا کی کوششوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ ہم نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حوالے سے قرارداد جمع کروادی ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی قرارداد27 مارچ کو پیش کی تھی جس کے منظور ہونے پر مسعود اظہر پر سفری پابندی کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثے منجمد ہوجائیں گے۔اس تنازع پر چینی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رہے اور ہمیں امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے اپنے باہمی مسائل کا حل نکالیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us