36 2

مسلمان اہلکاروں کو داڑھی اور حجاب کی اجازت مل گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکی ائیر فورس کے نئے قواعد کے تحت مسلمان اہلکاروں کو داڑھی اور حجاب کی اجازت مل گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ائیر فورس نے لباس کے قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں کی ہیں جس کے تحت مسلمان اور سکھ اہلکار اپنے مذہبی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی کرسکیں گے۔نئی اصلاحات کے بعد امریکی ائیر فورس میں شامل مسلمان داڑھی رکھ سکیں گے جب کہ مسلم خواتین یونیفارم کے ساتھ حجاب کرسکیں گی۔قواعد کے مطابق سکھ اہلکار بھی داڑھی رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پگڑی بھی پہن سکیں گے۔نئے قواعد و ضوابط کے مطابق داڑھی صاف ستھری اور زیادہ سے زیادہ ٹھوڑی سے 2 انچ نیچے ہوسکتی ہے۔پگڑی اور حجاب کے رنگوں کو مدھم یا فوجی وردی کے رنگ سے ہم آہنگ ہونے کی شرط لازم رکھی گئی ہے تاکہ ائیر فورس کا پیشہ ورانہ انداز بھی متاثر نہ ہو۔اس سے قبل امریکی ائیرفورس میں داڑھی رکھنے یا پگڑی پہننے کے لیے انفرادی بنیادوں پر اجازت لینا پڑتی تھی۔2018 میںامریکی ائیرفورس میں پہلی بار کسی فوجی کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی تھی جو کہ ایک مسلمان اہلکار سارجنٹ عبدالرحمان کو ملی تھی جب کہ 2019 میں ایک سکھ اہلکار کو بھی داڑھی اور پگڑی کی اجازت دی گئی تھی۔ کیپٹن میسا اوزا امریکی ائیرفورس میں حجاب پہننے والی پہلی مسلم خاتون تھیں انہیں 2018 میں یہ اجازت دی گئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us