13 9

مسلمان کبھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا


کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مسلمان کبھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتا۔آنے والا دور بہت اہم ہے اس کیلئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔سوویت یونین کی طرح ہندوستان کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو نگے۔ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہےاسے دنیا کی کوئی طاقت نظر انداز نہیں کر سکتی۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند رکھا۔ ہندوستان نے اگر جارحیت کا سوچا تو کشمیری افواج پاکستان کے بشانہ بشانہ صف اول میں ہونگے۔ کشمیریوں کی وابستگی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان پاکستان کے پانی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان کشمیرکا کلچر، زبان اور ہر چیز ختم کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز میں مقبوضہ کشمیر میں ’آرٹیکل35اے اور370‘کی منسوخی کے حوالہ سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار سے چیف آف نیول سٹاف ظفر محمود عباسی اور مشاہد حسین سید نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اصل مسئلہ 35اے کا ہے جس میں کشمیرکی خصوصی حیثیت تھی جو مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ کیا تھا تاکہ باہر سے لوگ آکر یہاں صنعت کاری اور نوکریاں نہ حاصل کر سکیں اور کشمیریوں کا حق نہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔وہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ وہ تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو زیادہ دیرتک قبضہ میں نہیں رکھ سکتا۔ہندوستان میں رہنے والے مسلمان بھی اب جان چکے ہیں کہ قائد اعظم کا موقف درست تھا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری کبھی پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی۔ کشمیریوں کی واحد امید پاکستان ہے۔ائیر مارشل اصغر خان اور نور خان کی تربیت یافتہ پاک فضائیہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ گزشتہ سال 27فروری کو پاک فضائیہ نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملا یادیا۔ لائن آف کنٹرول پر آباد6لاکھ سے زائد کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہندوستانی فوج کا مقابلہ کرینگے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کشمیریوں نے قائد اعظم کے ساتھ جو فیصلہ کیا تھا اس پر قائم ہیں اور اس کی تکمیل کیلئے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us