21

مسلم لیگ (ق) کا نواز لیگ کو زبردست جھٹکا، اہم ترین وکٹ گرا دی


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے عثمان کھرل نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی، (ق) لیگ کی جانب سے حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تحصیل چیئرمین کیلئے لیاقت عباس بھٹی کو نامزد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور کامل علی آغا سے جڑانوالہ سے رائے عثمان خان کھرل سابق ایم پی اے پی پی 56 نے ان کی

رہائش گاہ پر ملاقات کی، رائے عثمان کھرل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا، رائے عثمان کھرل سابق ایم این اے رائے عارف حسین کھرل کے صاحبزادے ہیں۔ اس موقع پر پیر شعیب شاہ نواز، سابق چیئرمین رائے محمد فاروق، ناصر علی جپہ، ملک شاہد اعوان نمبردار، میاں ارشد حسین نیکوکارہ، ملک مبشر کھو کھر ایڈووکیٹ، رائے محمد منشاء کھرل اور آصف چٹھہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی نے بھی ملاقات کی، چودھری پرویز الٰہی نے حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تحصیل چیئرمین کیلئے لیاقت عباس بھٹی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا عوام کے بنیادی مسائل حل کئے، صوبے کی ترقی کیلئے فلاحی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے

جو کہ آج بھی عام آدمی کی بلاتفریق خدمت کر رہے ہیں۔ واضح رہےکہ 20 اگست کو حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سےدوران ملاقات ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی ، جن میں این اے 155 ملتان سے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی سابق صدر پی ٹی آئی ملتان، پی پی 126 جھنگ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد ناصر، پی پی 71 حافظ آباد ٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) سید شعیب شاہ بخاری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف سیاسی شخصیات ساجد رضا کھیتران اور عابد حسین کھیتران کمالیہ شامل تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us