مشتبہ کورونا مریضہ کا انتقال، لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ف | Insafnews

مشتبہ کورونا مریضہ کا انتقال، لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ف


پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ انتقال کر گئی جس کے بعد خاتون کے لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) 50 سالہ مریضہ کو گزشتہ رات شب قدر کے علاقے سے تشویش ناک

حالت میں لایا گیا تھا۔ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے پر مریضہ کے رشتے داروں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کورونا کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا۔ایل آر ایچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا عملہ دن رات کورونا وائرس کےمریضوں کی خدمت پر مامور ہے۔فوت ہو جانے والی خاتون کے بیٹے شہزاد ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فوت ہونے والی مریضہ میں کورونا کی علامات نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ مریضہ دل کے

عارضے میں مبتلا تھیں، ڈاکٹروں نے مریضہ کے علاج کے بجائے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا کہا۔شہزاد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریضہ کو دل کے بجائے کورونا وارڈ میں منتقل کر دیا، والدہ کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹروں سے تکرار ہوئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us