8 7

معاشی بحران کے باوجود ہراساں کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا


کراچی (آن لائن سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) نے کرونا وبا سے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحران کے باوجودصنعتکاروں کو ہراساں کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور برآمدی صنعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرکے20جولائی 2020تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر مقررہ مدت میں سرٹیفیکیٹ جمع نہ کروایا گیا تو زیروریٹیڈ سیکٹر زکی صنعتوں پر معمول کا ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔نارتھ کراچی ایسوسی

ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی ) کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اخترنے صنعتکاروں کوسوئی سدرن گیس کی جانب سے ارسال کیے گئے دھمکی آمیز نوٹسز پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں نکاٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ کرونا وبا کی وجہ سے پہلے ہی صنعتیں بندش کا شکار رہی ہیں جس سے برآمدکنندگان اورصنعتکاروں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے لہٰذا موجودہ سنگین صورتحال میں ایس ایس جی سی نے وطن عزیز کی معیشت کو مشکل کی اس گھڑی میںسنبھالا دینے کے بجائے صنعتکاروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے ۔نکاٹی کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے 5 زیرو ریٹیڈ سیکٹرز (ٹیکسٹائل، قالین، کھیل اور

جراحی کا سامان)کے رجسٹرڈ مینوفیکچرر اور برآمدکنندگان کوجاری کیے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ گیس کے کم نرخوں کی سہولت سے مستفید ہونے اور زیرو ریٹنگ کی حیثیت کی توثیق کے لیے کمشنر ان لینڈ ریونیو سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ہر حال میں 20جولائی 2020تک جمع کروائیں بصورت دیگر 5زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کو رعایتی نرخوں پر گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی اور معمول کے مطابق ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔کیپٹن اے معیز خان اور نسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرونا زدہ معیشت میں برآمدکنندگان باالخصوص 5 زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کو سہولیات فراہم کے اقدامات کررہے ہیں جس پر صنعتکار برادری ان کی مشکور ہے جبکہ دوسری طرف ایس ایس جی سی کے پاس پہلے ہی 5 زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کے رجسٹرڈ مینوفیکچرر اور برآمدکنندگان کی تمام معلومات موجود ہے پھر بھی ایف بی آر کے سرٹیفکیٹ کا تقاضا کرنا سجھ سے بالاتر ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایس ایس جی سی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ صنعتوںکی پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us