2

معروف اخبار نے مودی حکومت کی دُرگت بنا ڈالی


کراچی ( ویب ڈیسک ) معروف اخبار نے مودی حکومت کی دُرگت بنا ڈالی ۔چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی اخبارات نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف نے سرخی لگائی کہ ’حقیقت سے منہ موڑنے کی بھاری قیمت‘۔اخبار لکھتا ہے کہ 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے، بھارتی حکومت سب ٹھیک ہے کاراگ الاپتی رہی۔اخبار میں حکومت پر تنقید کی دوران ایک سرخی یہ بھی لگی جس میں کہا گیا کہ ’ہمارے گھر

میں گھس کر مارا‘۔ بھارتی نیوز چینل کی اینکر پرسن سویتا سنگھ نے چین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر انڈین آرمی کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے ناکہ بھارت کی مرکزی حکومت کو۔سرحد پر پیٹرولنگ کی ذمہ داری فوج کی ہے حکومت کی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج کو اتنی آزادی حاصل ہے کہ وہ سیاسی رہنمائوں سے تحریری احکامات کا انتظار کئے بغیر پیٹرولنگ کرسکتی ہے۔ اب اگر یہ رپورٹس آرہی ہیں کہ چین بھارت کی زمین پر آگیا ہے تو اس سے بھارتی فوج کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر انہیں ملک کے اندر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں سخت رد عمل کا سامنا ہے۔ چین بھارت کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی

اہلیت بھی رکھتا ہے۔ لداخ میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر مودی حکومت کو اپوزیشن اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا جس میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، قوم کو فخر ہوگا کہ ہمارے جوان مارتے مارتے مرے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us