معروف صحافی جاوید چودھری کا تہلکہ انگیز انکشاف


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی جاوید چودھری نے اپنے پروگرام میں کل تک میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے اپنے ایک ارب ڈالر واپس لے لئے ہیں، معروف صحافی نے اپنے پروگرام کے آغاز میں کہا کہ ہم ایک بٹی ہوئی قوم ہیں ہم مختلف فرقوں، کلچر اور پارٹیوں میں تقسیم ہیں اور ہر ایک گروپ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے پر تیار نہیں ہوتا، لیکن ایک ایسا ایشو ہے جس پر تمام لوگ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ ایشو ہے کشمیر، قوم آج بھی کشمیر کے لئے یک جان تھی، آج پورے ملک میں جوش و جذبے سے یوم استحصال منایا گیا،

صدر نے بھی خطاب کیا، وزیراعظم نے بھی اور وزیر خارجہ نے انڈین وزیراعظم کو چیلنج تک دے دیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا وزیر اعظم ہندوستان کیلئے پیغام ہے کہ اگر آپ کو اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو میں بطور وزیر خارجہ پاکستان آپ کو دعوت دے رہا ہوں کہ آئیے اور مظفر آباد میں کشمیریوں سے مخاطب ہو جائیں، پتہ چل جائے گا کہ آپ کو کس طرح کا استقبال ملتا ہے اور اگر آپ میں حوصلہ ہے اور آپ کو اپنی پالیسیوں پر اعتبار ہے تو سری نگر وزیر اعظم عمران خان کو جانے دیجیے اور دیکھ لیجیے کہ انہیں کس طرح کا استقبال ملتا ہے،کشمیری عوام کا ریفرنڈم آج ہی ہو جائے گا اگر ہمت ہے تو قبول کرو اور اگر ہمت نہیں ہے تو پھر نظر ثانی

کرو۔معروف صحافی نے کہا کہ پوری قوم کشمیر پر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہو کر ہر وقت لڑنے کے لئے تیار رہتی ہے، لیکن اس کے باوجود ہمیں ماننا پڑے گا کہ کشمیر جیسے ایشو صرف جذبوں سے حل نہیں ہوتے، ان کے لئے مضبوط فارن پالیسی کی ضرورت ہوتی ہے، آج کے لئے یہ خبر انتہائی تشویشناک ہو گی کہ سعودی عرب نے پاکستان کے فارن ریزرو کو سپورٹ دینے کے لئے ہمیں جو رقم دی تھی اس میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لئے ہیں یہ ہماری فارن پالیسی کا فیلیئر ہے، لہٰذا وزیر خارجہ کو ریلیوں میں نعرے لگانے اور مودی کو چیلنج دینے کے بجائے فارن پالیسی پر توجہ دینی چاہیے، دوران پروگرام جاوید چودھری نے کہا کہ یہ خبر اب تک باہر نہیں نکلی میں آپ کو بتا رہا ہوں،جس وقت ہم مقبوضہ کشمیر کو نقشہ میں شامل کر رہے تھے اس سے ایک آدھ ہفتہ پہلے سعودی عرب نے جو پیسے دیے تھے ان میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لئے ہیں۔ہم ایک سال میں مسلم امہ کو کنوینس نہیں کر سکے کشمیر کے معاملے پر کہ انڈیا وہاں بہت ظلم کر رہا ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہماری فارن پالیسی فیل ہو گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us