3

مفتی منیب الرحمان فواد چوہدری پر برس پڑے اور ساتھ ہی وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا


کراچی (ویب ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحما ن عید الفطر کے چاند کے اعلان بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر برس پڑے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ان معاملات میں بات کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،ہم شریعت کے پابند ہیں ،فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت نہیںکرنی چاہیے

۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پر پابندی لگنی چاہیے ،وہ مذہبی وزیر نہیں ہیں ،انہیں اپنی وزارت تک محدودرہنا چاہیے ،وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں ۔مفتی منیب نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ انہوں نے کتنے روزے رکھے اور کتنی نمازیں پڑھیں.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید کریں گے، فواد چوہدری دوست اور بادشاہ بندے ہیں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں، ملک میں عید کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہی ہوگا۔ تفصیلات کے

مطابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے عید الفطر کے چاند کے تنازعے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان روزے اور عید رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہی کریں گے۔وفاقی وزیر برائے وزارت مذہبی امور نے فواد چوہدری کا اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عید الفطر منانے کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق کیا جائے گا۔فواد چوہدری دوست ہیں اور بادشاہ بندے ہیں، وہ کبھی بھی کچھ بھی کہہ دیتے ہیں، تاہم چاند دیکھنا ایک شرعی معاملہ ہے

، اس لیے حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ہی حاصل ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ قمری کلینڈر درست ہے، اور اسی کے مطابق عید کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان دنیا کے دیگر تمام اسلامی ممالک کیساتھ ہی کل اتوار کے روز عید منائے گا۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 23 مئی بروز اتوار، 29 رمضان المبارک کو کراچی میں طلب کیا گیا تھا جو اب تک جاری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us