6

مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا


کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشن گوئی کام نہ آسکی۔ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دکھنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ کا چاند نظرنہیں آیا اورجمعرات23جولائی 2020 ء کو یکم ذوالحجہ1441؁ھ اور عید الاضحی ان شاء اللہ العزیز ہفتہ یکم اگست 2020 ؁ء کو ہوگی ۔دریں اثنامنگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی،یونیورسٹی روڈ کراچی میںمنعقد ہوا،زونل کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ

ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں جن اراکین نے شرکت کی ،اُن کے اسمائے گرامی یہ ہیں ۔مفتی محمدابراہیم قادری ٭مفتی محمد عارف سعیدی ٭مولانا حافظ عبیداللہ پنہور٭مولانا سید عبدالخبیر آزاد٭ علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی٭ مولانا محمد ظفر سعیدی ٭مولاناحافظ عبدالمالک بروہی ٭ مولانا محبوب علی سہتو ٭ علامہ پیر سید شاہدعلی شاہ جیلانی ٭آغا گوہرعلی ٭جناب ڈاکٹر طارق مسعود جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ٹیکنیکل ایکسپرٹ )جناب غلام مرتضیٰ ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس (سپارکو)، نیوی سے لیفٹننٹ کمانڈر منظوراحمد،زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کے جو ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:Oمولانا حافظ محمد سلفیOمولاناقاری نذیراحمدنعیمی Oقاری محمد اقبالOمولانا صابر نورانی Oعلامہ سید علی کرار نقویO محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ جناب سردارسرفراز نے فنی معاونت کی اوراجلاس کے لیے سہولت فراہم کی اور سید مشاہد حسین ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے رابطۂ کار اور

اہتمام کے فرائض انجام دیے ۔ملک بھر کہیں مطلع ابر آلود تھا اور کہیں مطلع صاف تھا ،ملک بھر میں کہیں سے رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ، محکمۂ موسمیات کے تمام مراکز نے عدمِ رویت کی رپورٹ دی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج چاند نظر نہیںآیا اور جمعرات23جولائی 2020 ؁ء کو یکم ذوالحجہ1441؁ھ اور عید الاضحی ان شاء اللہ العزیز ہفتہ یکم اگست 2020 ؁ء کو ہوگی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us