1

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’زیرو ٹیکسیشن بجٹ ‘ کس خاتون نے تیار کیا؟ ہر کوئی حیران


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون چیئرپرسن نے ایف بی آر کا وفاقی بجٹ تیار کرایا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مالی سال 2020-21ء کا بجٹ پیش کیا گیا،یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والا دوسرا بجٹ ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر حماداظہر نے آئندہ مالی سال کا یہ بجٹ پیش کیا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون چئیرپرسن نے ایف بی آر کا وفاقی بجٹ تیار کیا۔ملک کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون چیئرپرسن نوشین جاوید امجد کی زیر قیادت ایک مستعد ‘ پروفیشنل ان

لینڈ ریونیو سروس’ کسٹم سروس کی ٹیم نے بجٹ تیار کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے پہلے 2020 تک کے بجٹ حکومت پاکستان کے ادارے سنٹر بورڈ آف ریونیو اور کچھ برسوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مرد چیئرمینوں کی سربراہی میں سی بی آر، ایف بی آر کی ٹیم تیار کرتی رہی تھیں. مالی سال 2020-21ء کا بجٹ نوشین جاوید امجد کی قیادت میں میں شبانہ روز ایک کر کے ان کی آئی آر کسٹم ٹیم نے تیار کیا۔چیئرپرسن نوشین جاوید امجد کا کہنا ہے کہ 72 سالوں میں پہلی بار ایک خاتون چئیر پرسن نے ٹیکس فری بجٹ دیا۔اس کے لیے انھیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ رہنمائی ملتی رہیں کہ زیرو ٹیکسیشن پر فوکس کریں۔وزارت خزانہ کے سیکرٹری کی طرف سے انہیں جو ہدایات ملی فیڈرل بجٹ 2020-21ء ایف بی آر میں انہوں نے سمودی۔اس کا کریڈٹ صرف ان کو نہیں بلکہ ان کے ممبران ،چیف صاحب ان،ڈائریکٹر جنرل صاحبان کی بجٹ اس ٹیم کو جاتا ہے جن کو شاباش دیتی ہیں۔خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مجموعی وسائل اور اخراجات کو 7136ارب روپے دکھایاگیا ہے بجٹ ایٹ گلانس دستاویزات کے مطابق دفاعی بجٹ کی مد میں 1289ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔مجموعی ٹیکس

ریونیو 5464 ہوگا جس میں ایف بی آر کے ٹیکسز 4963ارب روپے اور دیگر ٹیکسز 501ارب روپے ہونگے ۔ نان ٹیکس کی مد میں 1109ارب روپے اکٹھے کئے جائینگے گراس ریونیو رسیدیں 6574ارب روپے اس میں صوبوں کا حصہ 2874ارب روپے ہوگا لہذا نیٹ ریونیو رسیدیں 3700ارب روپے ہونگی ۔نجکاری سے 100ارب روپے اکٹھے ہونگے ۔ اخراجات 6345ارب روپے ہونگے جس میں سود کی ادائیگی کیلئے 2946ارب ، پنشن کی مد میں 470ارب ،دفاع کیلئے 1289 ارب ، گرانٹس اینڈ ٹرانسفر905، سبسڈیز 209، سول حکومت کے رننگ اخراجات 476،ترقیاتی بجٹ 792، نیٹ لینڈنگ 72ارب اور دیگر ترقیاتی اخراجات 70ارب روپے ہونگے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us