3 9

ملکی خزانے سے 100 بلین لیرا کا اینٹی کرونا پیکیج کا اعلان


لاہور( نیوز ڈیسک) پوری دنیا اس وقت کورونا کے حصار میں آچکی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بھی میدان میں آ گیا اور موذی مرض سے نمٹنے کے لیے اور معیشت کی بحالی کے لیے 10 کھرب

ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کردیا، یہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جب کہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔ اس پر ترک صدر رجب طیب اردگان بھی میدان میں آگئے اور مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترک اپوزیشن کی طرف آوازیں آ رہی تھیں کہ ترکی کو کرونا وائرس کے مقابلہ میں آئی ایم ایف سے خصوصی پیکیج لے لینا چاہیے تاکہ معیشت پر بوجھ نہ بڑھے۔ اس تمام تر صورتحال میں رجب طیب ایردوان نے آئی ایم ایف کو مسترد کرتے ہوئے ملکی خزانے سے 100 بلین لیرا کا اینٹی کرونا پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 10 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جب کہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنے امور چلانے کے لیے کچھ سہارا مل سکے۔ علاوہ ازیں سی سی آر ٹی فنڈز غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرضوں سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔آئی ایم ایف پہلے ہی مجموعی طور پر 200 ارب ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کرچکا ہے جب کہ 15 مارچ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے معاشی نمو کی حوصلہ افزائی کے لیے سود کی شرح صفر کر دی تھی اور معیشت کو کورونا وائرس کےاثرات سے بچانے کے لیے 700 ارب ڈالر کے پروگرام بھی شروع کیے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 50 کھرب ڈالر تک کے قرضے کا اقدام برطانیہ کی جانب سے ’سی سی آرٹی فنڈ‘ کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کے وعدہ کے بعد اُٹھایا گیا ہے، برطانوی امداد کے بعد سی سی آر ٹی کے فنڈ میں 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us