2

ملک بھر میں آکسیجن سلینڈرز کی قیمتیں 3 گنا بڑھ گئیں


کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ملک بھر میں سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا مہنگی ہوگئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی نئے، پرانے آکسیجن سلینڈرز اور آکسیجن گیس کے فروخت کنندگان نے بھی مافیا بن کر لوٹ مار کا بازار گرم کردیاہے،سلنڈر مافیا کے اسٹاک ہولڈرز نے آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں 3گنا مہنگا کرکے کورونا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جینا مشکل اور موت کو آسان بنادیاہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق سروے کے دوران سرجیکل مصنوعات کے ڈسٹری بیوٹرز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل 60 سی ایف ٹی کا حامل فی سلینڈر کی قیمت 4500 روپے تھی جو اب بڑھ کر سے 20000 روپے

تا 21000 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے جب کہ 120 سی ایف ٹی کے حامل آکسیجن سلینڈرکی قیمت 8ہزارسے بڑھ کر28ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح 240 سی ایف ٹی کا حامل سلینڈر کی قیمت 12 ہزار سے بڑھ کر35 ہزار ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ قائم۔ گزشتہ روز پاکستان میں مجموعی طور پر 150 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں اب تک کی ریکارڈ کی جانے والی یومیہ اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 153 ریکارڈ کی گئی ہے۔اس وقت مجموعی طور پر پاکستان بھر میں کورونا کے باعث ہونے

والی اموات کی کل تعداد 3 ہزار 382 ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسزبھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگر اس سے ایک دن پہلے کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پاکستان میں گزشتہ روز سے ایک دن قبل ریکارڈ کیے جانے والے نئے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے کم کی سطح پر آ گئی تھی جبکہ ریکارڈ کی جانے والی اموات کی تعداد بھی 136 تھی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 666 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 63 ہزار 504 ہے جبکہ مجموعی طور پر 3 ہزار 382 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ اموات۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث تقریباََ دنیا کا ہر ملک کسی نہ کسی حوالے سے کورونا سے متاثر ہو رہا ہے۔پاکستان اور بھارت جیسے ممالک میں کورونا کی وباء باقی اقوام عالم کی نسبت ذرا تاخیر سے پہنچی لیکن اس کا پھیلاؤ برابر جاری ہے۔ بھارت اور پاکستان میں کورونا کے باعث اموات اور نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس پر ماہرین

تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں پر اموات کی تعداد 1347 ہو چکی ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں 82 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جن میں سے 41 کا تعلق لاہور سے تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu