4

ملک بھر میں طوفانی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی


اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو گا جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔جنوبی پنجاب میں

بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں سیالکوٹ،گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھکر، خانیوال اور وہاڑی میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارشوں کی توقع۔لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر کے اکثر علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر گرج چمک اور اندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے جبکہ بنوں، کوہاٹ اور پشاور ڈویڑن میں اکثر مقامات پر ہلکی جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔مردان،

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں اکثر مقامات پر بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے \کشمیر کی اکثر وادیوں میں اس دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔مظفرآباد، نیلم، بٹیاں، باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت اکثر وادیوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ مظفرآباد، نیلم کی وادیوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت، دیامیر، ہنزہ، نگر، شگار، استور، اسکردو، خرمنگ، گانچے، غضر سمیت تمام وادیوں میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔سکردو، شگار اور استور میں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ ژوب، شیرانی، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ، پنجگور، واشک، خاران، کیچ، گوادر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سندھ میں موسم خشک رہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادلوں سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu