18 7

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) آنے والے دنوں میں ملک کو پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کی جانب سے کی گئی سستی درآمدات کی وجہ سے اگر آئل ریفائنریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار گھٹا دی تو ان مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔آئل ریفائنریوں نے حکومت کو آگاہ کردیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد مارچ اور اپریل کے مہینوں میں انھیں 31 بلین روپے

کا انوینٹری نقصان ہوا ہے۔ آئل ریفائنریوں نے حکومت کو اس بات سے بھی خبردار کردیا تھا کہ کسی بھی ریفائنری کی پیداوار میں کمی؍ بندش کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔ اب آئل ریفائنریوں کو مئی کے ابتدائی دو ہفتوں میں پی ایس او کی جانب سے سستے نرخوں پر درآمدات کی وجہ سے قیمتوں کے ایک اور بحران کا سامنا ہے۔ ان سستے نرخوں کی بنیاد پر جون کے لیے ایکس ریفائنری قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کراچی کے پریسنکٹ 18اورپریسنکٹ 12علی بلاک میں تعمیر کردہ 2 جدید ترین فیول سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیاجو پاکستان سٹیٹ آئل کے تحت چلائے جائیں گے۔

پیٹرول پمپوں کے کھلنے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 40 ہزار فٹ رقبے پر مشتمل1 لاکھ 15 ہزارلیٹرکی گنجائش رکھنے والا فیول سٹیشن 1جو پریسنکٹ 18 میں واقع ہے،جدید فیول پمپس کی تمام سہولیات سے لیس ہے جن میں کار واش، ٹائر شاپ، شاپ،سٹاپ مارٹ اور پبلک ٹوائلٹ شامل ہے۔اس پیٹرول پمپ میں 5فیول ڈسپنسر ہیں جن میں 2 پیٹرول اور 3 ہائی اسپیڈ ڈیزل کیلئے مختص ہیں۔جبکہ فیول اسٹیشن 2 پریسنکٹ 12علی بلاک میں واقع ہے جس کی فیولنگ کپیسیٹی75 ہزار لیٹر ہے۔ یہ فیول اسٹیشن بھی 40 ہزارفٹ رقبے پر

پھیلا ہوا ہے اور تمام جدید سہولیات سے لیس ہے۔اس پمپ میں 4 فیول ڈسپنسر نصب ہیں جن میں 2 پیٹرول اور 2 ہائی اسپیڈ ڈیزل کیلئے وقف ہیں۔ مختصر مدت میں تعمیر ہونے والے یہ فیول اسٹیشن PSO کی ترتیب شدہ SOPs کے مطابق چلائے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us