23 2

موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس وزیر اعظم عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں


لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس وزیر اعظم عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں اور وہ عوام کی امید ہیں ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا بیانیہ صرف اپنے مفادات اور کرپشن بچانا ہے جسے عوام مسترد کر چکے ہیں،آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی جانب سے اصلاحات ،

معاشی اہداف اورسٹرکچرل بنچ مارکس حاصل کر نے کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے،ترک صدر کا دو طرفہ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک بڑھانے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے ،پاکستان سیاحت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے برادر ملک ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے قومی خزانے کو محفوظ کیا ہے ،سابقہ ادوار میں کرپشن کی آبیاری کی گئی جبکہ موجودہ حکومت اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوشاں ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی لازوال جدوجہد سے عوام کو کرپشن کے خلاف شعور دیا اور یہی وجہ ہے کہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن کو آج اپنی سیاسی بقاء کا سامنا ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت گزار لیا ہے اور اب معاشی بہتری کی اشاریے نمایاں ہو رہے ہیں ۔ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ملائیشیاء اور ترکی سمیت دیگر ممالک کی تائید سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی تقویت ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی رپورٹ تعصب کی وجہ سے منفی پراپیگنڈا کرنیوالی اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ چند ماہ میں اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے اور ترقیاتی و سماجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us