1

مودی بھی فنکار نکل


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی فنکار نکلے، وہ جعلی ہسپتال میں جعلی زخمی فوجیوں سے ملاقات میں اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ مودی وادی گلوان میں زخمی فوجیوں سے ملاقات کرکے خطاب بھی کرکے آئے ہیں۔ نریندر مودی کی اداکاری جگ ہنسائی کا باعث بن گئی کیونکہ جعلی ہسپتال میں جعلی فوجی زخمی جوانوں سے ملاقات کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ کسی ہسپتال کی نہیں بلکہ ایک کانفرنس روم کی ہیں جہاں عقبی مناظر میں ملٹی میڈیا اور باقی سامان پرسفید چادر نظر آ رہی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ایک ایسا ہسپتال تھا جہاں زخمیوں کے لیے نہ

تو کوئی ڈرپ نہ ہی کسی زخمی کو کوئی پٹی اور نہ ہی ان بہادر اداکاروں کے علاج کے لیے کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود تھی۔ جعلی فوجی اہلکار بت بنے بیٹھے رہے اور نریندر مودی ان سے خطاب کرکے چلے گئے۔ کانفرنس روم میں ہسپتال سے صرف بیڈ لائے گئے۔ اس دورے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی، بھارتی عوام ہی نریندر مودی پر برس پڑی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنگرام ستپاٹھی نے لکھا کہ آرمی کے پیارے جوانوں مجھے شرمندگی ہے کہ نریندر مودی کی خوشی اور سیاسی تھیٹر کی خاطر آپ سب کو اس طرح کرنا پڑا۔ مزید کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں

کہ آپ نے قربانیاں دی ہیں اور اس ڈرامے میں ساتھ دینے کی مجبوری بھی سمجھ میں آتی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہسپتال میں کانفرنس کی صدارت والی کرسی کی کیا ضرورت تھی؟ کیا مودی اپنی سیاسی شعبدہ بازی کے لیے اتنا گر گئے کہ اپنی فوج کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا؟ نریندر مودی کی اداکاری جگ ہنسائی کا باعث بن گئی کیونکہ جعلی ہسپتال میں جعلی فوجی زخمی جوانوں سے ملاقات کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ کسی ہسپتال کی نہیں بلکہ ایک کانفرنس روم کی ہیں جہاں عقبی مناظر میں ملٹی میڈیا اور باقی سامان پر سفید چادر نظر آ رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us