2 12

موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے


لاہور (نیوز ڈیسک) کل سے موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔بارشوں کے اس سسٹم کے باعث ملک کے 3 صوبوں میں بادل جم کر برسیں گے۔ ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے

تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم کسی حد تک سرد ہو جائے گا۔حال ہی میں ختم ہونے والے بارشوں کے سسٹم کے باعث شمالی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم کافی حد تک سرد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے گزشتہ برس مون سون کے سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما طویل ہو سکتا ہے۔ جبکہ موسم سرما کی شدت بھی زیادہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ دسمبر کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑی، جبکہ جنوری کے ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے تاحال سردی کی شدت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔

12 11
تصویر پر کلک کر کے یہ ضرور پڑھیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us