لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کہتے ہیں کہ کل سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ مونس الٰہی مریم نواز سے ملاقات کرچکے ہیں۔جس صحافی نے یہ بات کہی ہے میں اس کی خبرکو چمٹے سے بھی نہیں پکڑنا چاہتا۔ ایک بار پرویزالٰہی سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ شہبازشریف سے مل کر چلنا چاہیں گےتو انھوںنے قہقہہ لگا کر کہا کہ شہبازشریف ہمیں اچھی طرح
جانتے ہیں اور وہ ہمیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہارون الرشید نےایک بات وضاحت سے کہی کہ ق لیگ حکومت سے الگ ہو کر کہیں بھی نہیں جارہی ۔لیکن حکومت کو بحرحال بجٹ منظور کروانے میں مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ اس کےلئے ہربندے کو قومی اسمبلی خود لے کر آنا پڑتا ہے۔