work 1 97

مہرین شاہ کون ہے، یہ آصف زرداری بتائیں گے پاکستانی قوم کےلئے بڑی خبر


اسلام آباد (آ ئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو نوٹس جاری ہوگیا ہے، قوم تیاری کرلے اچھی خبریں آنے والی ہیں، آصف زرداری قوم کو بتائیں گے مہرین شاہ کون ہیں؟تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا آصف علی زرداری کا کیس میرٹ پر ہے، پہلے بھی عدالت سے مجھے کامیابی ملی ہے ، آصف زرداری قوم کو بتائیں گے مہرین شاہ کون ہیں ، ان تمام کی کڑیاں بے نامی اکانٹ سے جڑتی ہیں،ٹرین مارچ کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بلاول اپنی ہی حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کر رہے ہیں،انھوں نے کہا آصف علی زرداری کو نوٹس جاری ہوگیا ہے ، ہماری کوشش منزل تک پہنچنے والی ہے ، ہمیں امید ہے کہ اب یہ میدان چھوڑ کر بھاگیں گے نہیں ، قوم تیاری کرلے اچھی خبریں آنے والی ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا آصف علی زرداری کی نشست خالی ہوگی، سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف جیتے گی، خورشید شاہ ایک دور میں لیڈر تھے آج زمیندار کیسے بن گئے ؟عثمان ڈار نے کہا ہم چیف جسٹس صاحب کے مشکور ہیں ، جے آئی ٹی کو تو اسکول کی کتابوں کا حصہ بنا دینا چاہیے، ہمارے ملک کے بچوں کو پتہ ہونا چاہیے، لوٹ مار کرنے والوں کے بچے بھی سوال کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی 11 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، بھٹو کے جیالے پانی کےلیے ترسے ہوئے ہیں ، جیالوں سے پوچھا جائے تعلیم اورعلاج مل رہاہے تو جواب ہوگانہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us