4 12

میرے کپڑے اتروائے اور پائپ سے مارنا شروع کر دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانانا صر مدنی کا اپنے اوپر ہونےوالے تشدد سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک آدمی نے انہیں واٹس اپ پہ فون کیا اور کہا کہ میں آپ کا چاہنے والا ہوں اور میں چاہتا ہوںکہ آپ میرے ساتھ میرے ہوٹل میں پروگرام کریں ۔ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ پابندی لگی ہے اس لیے

نہیں آ سکتا جس پر اس شخص نے کہا دعا ہی کر جائیں کیونکہ میری والدہ کی بڑی خواہش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں کھاریاں چلا گیا وہاں سے ایک اور دوست مجھے اپنے ڈیرے پرلے گیا، جہاں ہم دس پندرہ منٹ بیٹھے ہی تھے کہ بہت سے مسلح افراد آ گئے جنہوں نے ہم پر اسلحہ تان لیا اور مجھے الگ کمرے میں لے گئے جبکہ میری دونوں ملازموں کو بھی الگ الگ کمروں میں رکھا۔ مسلح افراد نے نے سب سے پہلے انکے کپڑے اتروائے اور پھر ویڈیو بنانا شروع کردی۔ جس کے بعد انہوں نے مجھے پائپ سے پیٹنا شروع کر دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک شخص آیا اور اس نے مجھے کہا کہ اپنے سوشل میڈیا ایڈمن کو کال کرو اور اس سے سارے پاسورڈ لو۔اس طرح انہوں نے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ لے لیے، ان کا کسی سے رابطہ تھا جو کچھ وہ مانگتا وہ میرے سے پوچھتے جاتے تھے ۔ناصر مدنی کا مزید بتانا تھا کہ مسلح افراد نے انکے سارے کپڑے اتروائے ہوئے تھے، انہوں نے ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے جس کی تحریر انہیں نہیں پڑھنے دی گئی ، انہوں نے کیمرے کے سامنے کہلوایا کہ ناصر مدنی نے کسی کے ساتھ زیادتی کی ہے اس لیے انہیں مارا گیا ہے۔ناصر مدنی نے پولیس اور ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےاور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us