13

میزائلوں سے حملے


تائی پے (ویب ڈیسک) پیر کی صبح چینی لڑاکا طیاروں نے مختصر وقت کے لیے تائیوان اور چین کے درمیان حساس سمندری پٹی پار کی جس پر تائیوانی فضائیہ نے انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چینی لڑاکا طیاروں نے مختصر وقت کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان حساس سمندری پٹی پار کی جس پر ملکی فضائیہ نے انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ تائیوان نے اس دوران طیارہ شکن میزائل بھی داغے۔ دوسری جانب حکومت نے کہا کہ امریکی وزیر صحت ایلکس ازر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حمایت کے اظہار کے لیے اتوار کو چین کا ایک روزہ دورہ کیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ کسی اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار کا گذشتہ 40 برس میں تائیوان کا پہلا دورہ ہے، جس کی چین نے مذمت کی۔ اس کا دعویٰ ہے

کہ تائیوان اس کی ملکیت ہے اور امریکی وزیر کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید خراب ہوں گے۔ چین نے امریکی وفد کے دورے پر جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کی وضاحت نہیں کی تھی۔ تائیوان کی فضائیہ کے مطابق پیر کی صبح نو بجے کے قریب چین کے جے 11 اور جے 10 طیارے حساس اور تنگ سمندری پٹی پار کر کے کچھ دیر کے لیے تائیوان کے علاقے میں داخل ہو گئے۔ اس کی کچھ دیر بعد امریکی وزیر صحت نے تائیوان کے صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی۔ 2016 کے بعد سے چین نے تیسری بار تائیوان میں دراندازی کی ہے۔ واشنگٹن اور بیجنگ کے بگڑتے ہوئے تعلقات کے پیش نظر امریکہ نے جمہوری ملک تائیوان کے لیے اپنی حمایت کے استحکام کو ترجیح قرار دیا ہے اور اسے اسلحے کی فروخت میں اضافہ کر دیا ہے۔ صدارتی آفس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر صحت نے تائیوان کے صدر سائی سے بات چیت میں کہا کہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے تائیوان کے لیے حمایت اور دوستی کا پیغام لے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے چین کی حمایت میں تائیوان کے ساتھ 1979 میں سرکاری سطح پر تعلقات ختم کر دیے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us