13

میٹرک امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، رواں ہفتے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع ہوگی، تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے، نتائج کا اعلان ستمبر میں ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کی جانب سے خصوصی اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے کروائے گئے میٹرک کے نتائج کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث پرچوں کی چیکنگ رکی

ہوئی تھی۔ رواں ہفتے میٹرک کے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع کر دی جائے گی۔لاک ڈاون کے باعث طلباء کے پریکٹیکل نہیں ہو پائے تھے، اس لیے تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے۔ راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ اجازت ملتے ہی 90 روز میں میٹرک نتائج کا اعلان کر دیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز سے رجسٹر 10 لاکھ سے زائد طلبہ میٹرک نتائج کے منتظر ہیں۔ صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2 لاکھ 75 ہزار طلبہ نے میٹرک کے امتحانات دے رکھے ہیں اور اپنے نتائج کے منتظر ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے بھی ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کیلئے غور و فکر شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے 2 جولائی کو اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں تمام صوبوں کے

نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔ جبکہ وفاقی وزارت تعلیم اسلام آباد میں ماڈل ایس او پیز کے تحت تجرباتی بنیادوں پر تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے غور و فکر کر رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us