1 5

میں اپنے ساتھ پاکستانی عوام کی گرمجوشی، تماشائیوں کا شاندار استقبال اور لاہور کے سفر کی حسین یادیں لے جارہا ہوں سنگاکارا


لاہور(نیوز ڈیسک ) ایم سی سی کے کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنا چاہتا ہوں، میں اپنے ساتھ پاکستانی عوام کی گرمجوشی، تماشائیوں کا شاندار استقبال اور لاہور کے سفر کی حسین یادیں لے جارہا ہوں۔لیجنڈری کرکٹر اور صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا نے 4 میچوں پر مشتمل سیریز کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔13 فروری کو لاہور پہنچنے والی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے دورہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک 50 اوورز پر مشتمل میچز شامل تھے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے گولف کھیلی، شاہی قلعہ کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر کھانے بھی کھائے۔اس موقع پر صدر ایم سی سی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر وہ 10 سال بعد پاکستان آئے جبکہ ایم سی سی ٹیم کو پاکستان آئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں۔ یہاں آنے کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر راہ ہموار کرنا ہے۔کمار سنگارا نے مزید کہا کہ کسی بھی دورے کے دوران ہوٹل تک محدود رہنے کی بجائے شہر کے مختلف علاقوں کی سیر کرنا ہمیشہ خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔ دورہ لاہور کے دوران ایم سی سی کی ٹیم متعدد بار جم خانہ گولف کورس گئی، اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے وہاں کی مہمان نوازی کا بھرپور لطف اٹھایا۔کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سے عوام کی گرمجوشی، تماشائیوں کے شاندار استقبال، کھلاڑیوں کے جوش اور شہر کی سیر سے متعلق خوشگوار یادیں اپنے ساتھ واپس لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مستقل بحالی کی غرض سے یہاں دیگر ممالک کی ٹیموں کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us