22 3

نئی موٹر وے تعمیر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)کے اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور کشمیر میں موٹرویز، ڈیمزاور آبپاشی کے وسائل کی بہتری کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ایکنک کا اجلاس یہاں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخکی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزیر خسرو بختیار، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے نمائندگان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ایکنک کے اجلاس میں خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (ہیلتھ کمپوننٹ) کا منصوبہ پیش کیا گیا، یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کے زیر انتظام مکمل کیا جائے گا جس کے 13 ہزار260 ملین روپے کے فنڈ عالمی بینک فراہم کرے گا۔

منصوبہ کی تکمیل سے کے پی کے چار اضلاع میں صحت کی سہولیات اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اس منصوبہ سے صوبہ کی 8.4 ملین آبادی کے علاوہ 5 لاکھ پناہ گزین مستفید ہوں گے۔منصوبہ پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ایکنک نے اس کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کیکہ خیبرپختونخوا کی حکومت منصوبہ پر مکمل عملدرآمد اور اس کی تکمیل کے بعد اس کو چلانے کی ذمہ دار ہو گی۔ مزید برآں کے پی کے کی حکومت اس منصوبہ کو طویل مدت کیلئے کارآمد بنانے کے اقدامات بھی کرے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ایکنک کے اجلاس میں انڈس ہائی وے ایم۔55 کے شکارپور۔راجن پور سیکشن میں پہلے سے موجود 2 لینز کے ساتھ 2 اضافی لینز کی تعمیر

کی سمری کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی، اس منصوبہ کو وزارت مواصلات اورایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز فراہم کریں گے، منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 44703.890 ملین روپے ہے جس میں حکومت پاکستان کا حصہ 4470.390 ملین روپے جبکہ اے ڈی بی کا حصہ 40233.50 ملین روپے ہو گا۔ اسی طرح ایکنک میں 69 کلومیٹر طویل(چار لینز) سمبڑیال۔کھاریاں موٹروے کی تعمیر کی سمری بھی پیش کی گئی۔بہترین سفری

سہولیات کا حامل یہ منصوبہ سمبڑیال شہر سے شروع ہو کر لاہور۔سیالکوٹ موٹروے تک جائے گا، یہ موٹروے بی او ٹی کی بنیاد پر 43382.552 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے مکملکیا جائے گا، اس منصوبہ کے فنڈ وزارت مواصلات فراہم کرے گی جبکہ این ایچ اے اس کو مکمل کرے گی۔اسی طرح ایکنک کے سامنے سوات موٹروے کے دوسرے مرحلہ کیلئے 10 ہزار کنال زمین کی خریداری کی سمری بھی پیش کی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us