نئے مکانات خریدنے والوں کی اُمیدوں پر پانی پِھرگیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 21-2020ء میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 کنال سے زائد کے مکانات پر لگژری ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے 4 کنال اوراس سے زائد کے فارم ہاؤسز پر بھی لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے،2 کنال سے 4 کنال کے مکانات پر ایک لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 5 کنال اور اس سے بڑے مکانات پر 2 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 4 کنال کے فارم ہاؤس کے تعمیراتی حصے پر بھی لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 4 کنال کے فارم ہاؤس کے 5000 سے 7000 مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 25 روپے فٹ سالانہ، 4 کنال کے فارم ہاؤس کے 7001 سے 10 ہزار مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 40 روپے فٹ سالانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 4 کنال کے فارم ہاؤس کے 10 ہزار مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ حصے پر 50 روپے فٹ سالانہ ، 4 کنال سے بڑے فارم ہاؤس کے 5000 سے 7000 مربع فٹ تعمیر شدہ حصے پر 60 روپے فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 4 کنال سے بڑے فارم ہاؤس کے 7001 سے 10 ہزار مربع فٹ تک تعمیر شدہ حصے پر 70 روپے فٹ ٹیکس جبکہ 10 ہزار مربع فٹ سے زائد تعمیر شدہ حصے پر 80 روپے فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کا سلسلہ کم نہ ہو سکا، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روپے، ٹماٹر 4 روپے فی کلو، انڈے فی درجن 4 روپے، تازہ دودھ ایک روپیہ فی لیٹر، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ڈھائی روپے اور کوکنگ آئل ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ ماش کی دال، چینی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 26 روپے فی کلو ، پیاز 2 روپے فی کلو اور کیلا 7 روپے فی درجن سستا ہوا، اس کے علاوہ دال مصور، دال مونگ اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی کمی سستا ہوا۔ دوسری جانب بناسپتی چاول ،بریڈ اور چائے کی پتی سمیت 22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

FacebookTwitterPinterestLinkedInWhatsApp


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us