28 7

نابالغ بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے شخص کی ضمانت روک دی گئی


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کیس کے مجرم کو سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی چنانچہ اب مجرم اپنی سزا پوری کرے گا جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کی ضمانت کا فیصلہ بھی غیر موثر ہو گیا۔جسٹس فاروق حیدر نے مجرم سعادت امین کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس کی وفاقی حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی

جانب سے مخالفت کی گئی۔ سماعت کے دوران عدالت میں مجرم کی طرف سے رانا ندیم احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نارویجن پولیس لائزن آفیسر رائے لینڈوت کی درخواست پر مجرم کو مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجرم پر کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نارویجن شہری کو بھجوانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ رانا محمد ندیم ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ناکافی شواہد کے باوجود درخواست گزار کو 7 برس قید کی سزا سنائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرم 2017 سے جیل میں قید ہے، مجرم اپنی 7 سال میں سے 4 برس قید اپیل کے حتمی فیصلے سے پہلے ہی کاٹ چکا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ

ٹرائل کورٹ نے مجرم کو حقائق کے برعکس سزا سنائی، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا اطلاق مجرم پر نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرم نے کسی بھی بچے کی فحش ویڈیو نہیں بنائی ساتھ ہی استدعا کی کہ مجرم کو سنائی گئی قید کی سزا غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔ تاہم وفاقی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجرم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرم ایک بین الاقوامی چائلڈ پورنو گرافی گینگ کا حصہ ہے، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے عین مطابق اور ثبوتوں کی

روشنی میں سزا سنائی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ مجرم سعادت کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کی جائے۔ دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل منعم بشیر چوہدری نے بھی مجرم کی اپیل کی مخالفت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر مجرم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے اپیل مسترد کردی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us