اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن میں کرونا وائرس کے کیسزمیں کمی آگئی ہے۔کئی علاقوں میں یومیہ اموات کی تعداد زیرو ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک ہزار 176نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ پچھلے 24گھنٹوں میں 20افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں ہیں۔ ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی
تعداد 58422 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض بھی وینٹیلیٹرز پر موجود نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق گشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 13، پنجاب میں 0 خیبرپختونخوا میں 2 اموات ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک ، بلوچستان میں صفر گلگت بلتستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 0 اموات ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 056 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 227 مریض وینٹی
لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 734 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 864 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔