1 20

ناقص کھانا ملنے پر ویڈیو جاری کرنا والا بھارتی فوجی تیج بہادر تو آپ کو یاد ہی ہوگا اب وہ نریندر مودی کے خلاف کیا کرنے والا ہے،چونکادینے والی خبر


نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے برطرف اہلکار تیج بہادر یادیو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔تیج بہادر نے ریاست اتر پردیشن کے شہر واراناسی سے نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ سے

تعلق رکھنے والے تیج بہادر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں مسلح افواج سے کرپشن کے خاتمے کے لیے انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد میں نے مسلح افواج میں کرپشن سامنے لانے کی کوشش کی، لیکن مجھے فوج سے برطرفی کا انعام دیا گیا۔قبل ازیں تیج بہادر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کے سامنے جاں گا اور مجھے امید ہے کہ عوام میری حمایت کریں گے۔دوسری اپ ڈیٹ میں تیج بہادر نے عوام سے سوال کیا کہ ‘ایک فوجی اور چوکیدار کے درمیان لڑائی کیسی رہے گی۔واضح رہے کہ ہریانہ کے شہر ریواری سے تعلق رکھنے والے تیج بہادر نے جنوری 2017 میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے ‘بی ایس ایف’ کے جوانوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ان کی اس ویڈیو کو تین روز میں تقریبا 90 لاکھ افراد نے دیکھا جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ان کی اس ویڈیو کے بعد بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی اور سزا کے طور پر تیج بہادر کو 19 اپریل 2017 برطرف کردیا گیا، جبکہ انہیں پینشن دینے سے بھی انکار کردیا گیا تھا۔تیج بہادر نے اپنی برطرفی کے بعد پنجاب اور ہریانہ کی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کی جانب سے پینشن کی بحالی کی استدعا کی گئی تھی، تاہم ان کی درخواست زیر التوا ہے۔بی ایس ایف کے سابق اہلکار کے 22 سالہ بیٹے روہِت کی حال ہی میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے موت واقع ہوئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us