work 1 130

ناموس رسالت ﷺ کی توہین پر سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ


اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل صفائی نے کہا آسیہ کبھی بھی مبلغہ نہیں،مدعی مقدمہ خود واقعے کا گواہ بھی نہیں، اس کے واقعہ نوٹس میں لیے جانے پر بھی بیانات میں تضاد ہے۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے

توہین رسالت کے جرم میں ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔خصوصی بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز میں وکیل صفائی سیف الملکوک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 14 جون 2009 کا واقعہ ہے اور اس کی ایف آئی آر پانچ دن کی تاخیر سے 19 جون 2009 کو درج کرائی گئی۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر گا ئو ں کٹاں والا کے امام مسجد نے درج کرائی جس کے مطابق آسیہ بی بی نے توہین رسالت کا اقرار کیا۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ریکارڈ پر ایسی چیزیں ہیں؟’اس پر وکیل صفائی نے کہا اس مقدمے کا مدعی خود واقعے کا گواہ بھی نہیں ہے اور اس کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔ وکیل صفای کے مطابق مدعی کا مقف ہے کہ ایف آئی آر کی درخواست کا فیصلہ عوامی مجمع میں ہوا۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ڈی سی او اور ڈی پی او سے ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔سیف الملوک نے اپنے دلائل میں کہا کہ امام مسجد نے کہا گا ئو ں والوں نے آسیہ بی بی کو مارنے کی کوشش نہیں کی۔اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وکیل صفائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ کی گفتگو سے بات پتہ چلی کہ امام مسجد براہ راست گواہ نہیں اور اس کے سامنے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔چیف جسٹس نے کہا امام مسجد کے بیان کے مطابق 5 مرلے کے مکان میں پنچایت ہوئی اور کہا گیا کہ پنچایت میں ہزار لوگ جمع تھے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘ایف آئی آر میں درج کرایا گیا آسیہ بی بی عیسائی مبلغہ ہے، کیا واقعی وہ مبلغہ ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا جی نہیں آسیہ کبھی بھی مبلغہ نہیں رہی۔عدالت عظمی نے دلائل مکمل ہونے کے بعد آسیہ بی بی کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ساتھ ہی عدالت نے سماعت سے متعلق پروگرام کرنے سے بھی منع کردیا، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کوئی چینل سماعت پر تبصرے نہیں چلائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us