8 6

نظرکی عینک سے ماضی اور حال کا دلکش امتزاج


دمام (این این آئی)سعودی عرب کی ایک خاتون فوٹو گرافر نے روایتی فوٹو گرافی سے ہٹ کرماضی اور حال کو کچھ ایسے دلکش انداز میں پیش کیا ہے کہ دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون فوٹو گرافرسارہ آل مقبل نے نظرکی عینک سے ماضی اور حال کو دلفریب انداز میں ایک دوسرے سے جوڑ کرلوگوں کی غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔اس نے مشرقی سعودی عرب کی الخبر گونری میں پرانے محلوں میں موجود از کار رفتہ اور بوسیدہ گاڑیوں کے ڈھانچوں ماڈرن فیشن ماڈلز کے ساتھ کچھ ایسے دلفریب انداز میں جوڑا ہے کہ

دیکھنےوالا اس کی پیشہ وارانہ مہارات کو داد تحسین دیے بغیر نہیں رہ سکتا۔فوٹوگرافر سارہ مقبل نے 12 سال کی عمر میں فوٹو گرافی کے شوق کا عملی سفر شروع کیا۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی فوٹو گرافی اس کے روز مرہ فوٹو گرافی کے کام سے مختلف ہے۔ فوٹو سے محبت کرنے والوں نے ان شارٹس کوبہت پسند کیا اور بہت سے لوگوں نے تصاویر کو آگے شیئر کیا۔سارہ کا کہنا ہے کہ اس نے فیش ماڈل غادہ کوجدید لڑکیوں نمائندگی کرنے کے لیے

چنا مگر تصویر کی روح اور اصل اس کا ماضی کا پہلو ہے۔ تصویر میں غادہ کو سر پر عبایا پہن کر 1969 ماڈل کی سرخ کار کے ذریعے سبزی منڈی اور پھر لکڑ کی منڈی جاتی ہے۔ سارہ نے مزید کہا کہ تصاویر لیتے وقت اس نے سورج کی روشنی پرانحصار کیا اور تصاویر میں حیران کر دینے والے زاویوں سے تصاویر اتاریں۔ایک سوال کے جواب میں سارہ مقبل نے کہا کہ فوٹو گرافی سے میرے بے پناہ شوق اور محبت نے آج مجھے شہرت کے اس بلند مقام تک پہنچایا ہے۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us