9 2

(ن)لیگ کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔۔۔مریم نواز کو ساری گیم سمجھ میں آ گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ حکومت کے خاتمے کے لیے بنائی ہے اقتدار کے لیے نہیں۔ہمارا اولین مقصد اس حکومت

سے چھٹکارا ہے۔پی ڈی ایم کے اصل مقاصد کے حصول کے لیے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا دھچکا دیا۔پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہے۔اگر ق لیگ نے ہی عثمان بزدار کی جگہ لینی تو وہ پہلے ہی حکومتی اتحادی ہیں۔پنجاب میں ہم بھی آ گئے تو کیا ان کا گند دو سال میں صاف کر سکیں گے؟۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا مجھے کہا جاتا ہے کہ ہتھ ہولا رکھو، اتنا سخت مت بولا کریں۔اس ملک اور میرے خاندان، والد کے ساتھ جو کیا اس پر خاموش رہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مریم نواز کے جذباتی بیان کے بعد ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی

سیاست صبر و تحمل اور برداشت سے ہوتی ہے۔غصے سے نہیں۔علاوہ ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جانب سے استعفوں کی تجویزپر اختلاف کیا ہے۔8 مارچ کے اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اب تو ضمنی اور سینیٹ انتخاب بھی ہو گئے اس لیے استفعوں کی طرف جانا چاہئیے۔ نواز شریف نے کہا کہ اُس وقت کہا گیا کہ میدان خالی

نہیں چھوڑنا اور ہم نے دونوں الیکشنز کی حامی بھر لی۔مولانا فضل الرحمن ، امیر حیدر ہوتی اور اکثریت نے نواز شریف کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کیجانب سے اختلاف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ استفعے آخری آپشن ہیں اور ابھی دوسرے آپشنز استعمال کرنا چاہئیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us