5 1

نوازشریف سے جان چھڑوائیں آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو اہم پیغام بھیج دیا


اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ نوازشریف سے جان چھڑوائیں ، فوج کے خلاف بیانیہ کوختم کریں، یہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جان چھڑوائیں یا ان سے کہیں کہ فوج کے

خلاف بیانیہ والا معاملہ بند کریں ، کیونکہ اگر ایسے ہی کام چلتا رہا اور اسی بیانیےکو آگے لے کر چلاگیا تو اگلے سال ہونے والے سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ، اسی لیے ضروری ہے کہ بہتر ڈیل کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے۔پیپلزپارٹی صوبہ سندھ میں اپنے اقتدار کو قائم رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اس لیے آصف علی زرداری یہ سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں ایک بہتر ڈیل کی جاسکے جس کی مدد سے ان کی صوبائی حکومت بھی قائم رہے جس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بہتر راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے عسکری قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش کی ، ان میں میڈیا کا ایک حصہ بھی شامل ہے جہاں جان بوجھ کر ایک تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، ایسی تمام خبروں کا مقصد ایک تھا کہ ایسا تاثر

قائم کیا جائے کہ نوازشریف نے جو فوج مخالف بیانیہ اپنایا ہے اور وہ جو باتیں کررہے ہیں وہ سب ٹھیک ہیں، پاک فوج میں ہونے والی ترقیوں کے بعد سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑگئی اور غلط خبریں فیڈ کرنے والی آواز ختم ہوگئی، جو کوئی بھی لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے یہ تاثر دے رہا تھا اس کے پیچھے ایک طاقتور لابی کا ہاتھ ہے، وہ بھی مکمل طور پر ختم ہوچکا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us