11 5

نوازشریف کی پاکستان واپسی اور شہباز شریف کی رہائی کی تیاریاں


لاہور (ویب ڈیسک) نامور (ن) لیگی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیںعاقبت نااندیش حکمران ایل این جی کا مہنگا معاہدہ کرکے وہی ٹرمینل استعمال کریں گے جن کو بنانا جرم تھا، اسی الزام پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو رگڑا لگایا گیا تھا،چوری لوٹ

مار کی گردان کرنے والے ایل این جی کے اپنے کئے گئے طویل المیعاد معاہدے کو سستا ترین قرار دے رہے ہیں، اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس معاہدے سے تین سو ملین ڈالر کی بچت ہوگی، عوام جانتے ہیں کہ ن لیگ کا موقف درست تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کا انحصار بلا تعطل گیس کی فراہمی پر ہے، اس اَمر کو یقینی بنانے کیلئے طویل المدتی معاہدہ لازم و ملزوم تھا، پورا پاکستان یہ جانتا ہے کہ نااہل حکومت کے نابغے وزیر مشیر ہر فورم پر ن لیگ کے معاہدے کو مہنگا ترین قرار

دے کر اس کی مخالفت کرتے رہے، سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر دن رات شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ٹرولنگ کی گئی، ایک شخص دن رات کاغذ لہرایا کرتا تھا کہ میرے پاس ثبوت ہیں، وہ دن رات یہ بیان جاری کیا کرتا تھا کہ جلد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نیب کے شکنجے میں آ جائیں گے، جھوٹی میڈیا ٹرولنگ کے بعد آخرکار شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل دونوں کو ہی ایل این جی ٹرمینل بنانے اور مبینہ طور پر مہنگے معاہدے کرنے کے کیسوں میں

ملوث کرلیا گیا، انہیں نیب کے چکر لگوائے گئے، لیکن ان کیسوں میں کچھ ہوتا تو نکلتا، شاہد خاقان عباسی تو نیب اور حکومت دونوں کو کھلے عام چیلنج کرتے رہے کہ میرے خلاف ریفرنس کی کھلی سماعت کی جائے اور ٹی وی پر نشر کی جائے لیکن کسی نے ہمت نہ کی۔ ساڑھے تین سال بعد نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کرکے بہتان تراشوں کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونک دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us