23 9

نواز شریف مودی کے ساتھ ذاتی نوعیت کے تعلق بنانا چاہتے تھے


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نواز شریف مودی ذاتی معاملات، تسنیم اسلم کے بعد سابق سفیر عبدالباسط بھی میدان میں آگئے، سب کچھ واضح الفاظ میں بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان انڈیا کے معاملات پر روشنی ڈالی ہے۔اپنے ایک

ویڈیوبیان میں عبدالباسط نے کہا کہ نواز شریف کی انڈیا کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی کوئی کوشش نہیں تھی لیکن وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ذاتی نوعیت کے تعلق بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکستان کی بھارتی پالیسی میں ہمیشہ حریت لیڈرز کو فوقیت لی لیکن نواز شریف کے دور میں یہ کام پس منظر میں چلا گیا۔کاروباری معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے سابق ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شریف انہیں مہینے میں ایک فون لازمی کرتے تھے کہ فلاں بندے کو ویزہ جاری کر دیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ان سے تحریری طور پر درخواست مانگتا تھا مگر ایک دو دفعہ ارجنٹ نوعیت کے کیسز میں ویزہ ویسے بھی جاری ہوا۔کاروباری معاملات کے بارے میں مزید انکشافات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارتی بزنس مین سجن جندال نواز شریف کے دوست تھے اور انکی خواہش تھی کہ وہ بلوچستان میں کول مائنز میں بھی سرمایہ کاری کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے بہت سے ایسے قدم اٹھائے جو ریاست پاکستان کے فائدہ میں ہرگز نہ تھے، انہوں نے بتایا کہ پٹھان کوٹ کے معاملے پر بھی نواز شریف کی ھدایت پر گوجرانوالہ میں کچھ لوگوں پر مقدمات بنائے گئے جو مناسب نہ تھے۔کلبوشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق ہائی کمشنر نے کہا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ دفتر خارجہ کے اعلی افسران نے بھی اس معاملہ پر وہی موقف اپنایا جو نواز شریف نے اپنایا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم نے انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف انڈیا کے حوالے سے نرم پالیسی اختیار کرنے کی ھدایت کرتے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us