46

نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی۔تفصیلات کے مطابق ا س وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صحت اور ان کا آپریشن ایک بار پھر سے زیر بحث ہے،اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے باہرجانے کی ایک ہی صورت ہے کہ جب نواز شریف اپنی غلطیوں کو مان کر اسکا ازالہ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف دوبارہ پھنس چکےہیں اور ان کو پھنسانے والے انکے بڑے بھائی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی تاہم شہباز شریف کے بچانے والے ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔دوسری جانب شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی، قانونی حق ہے، نواز شریف کو دل، شریانوں کی تکلیف، گردے اور شوگر کا مرض لاحق ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 3 مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے جس نے پاکستان کوترقی دی، عوام کے سامنے فیل ہوجانے والے حکمرانوں کے پاس نوازشریف کی صحت پر سیاست کے سوا اور کچھ نہیں بچا، آج ثابت ہوگیا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us