19 5

نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات کو تحریری شکل دے دی


لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات کو تحریری شکل دے دی ہے،وہ اس حوالے سے سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔معروف صحافی اظہر جاوید نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی ہے۔انہوں نے تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں سینئر صحافی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔نواز شریف مریم نواز کے لندن پہنچنے تک آپریشن کے لیے تیار نہیں ہیں۔لیکن ان کی والدہ شمیم بی بی انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے آپریشن کے امکان ہے۔سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کو دل کے عارضے کے باعث ماہر امراض قلب نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا تاہم اب تک نواز شریف کے اسپتال میں تین دفعہ آپریشن ملتوی کرائے جا چکے ہیں۔نواز شریف بضد ہیں کہ مریم نواز لندن پہنچے گی تو وہ آپریشن کروائیں گے تاہم بیٹے کو آپریشن پر راضی کرنے کے لیے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ہنگامی طور پر لندن پہنچ چکی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 24 فروری کو لندن کے بریج اسپتال میں دل کے عارضے کے آپریشن کا امکان ہے اور سابق وزیر اعظم آج ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور خاندان کے افراد کے ساتھ بریج اسپتال جائیں گے۔نواز شریف کے دل اور دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد نواز شریف کے اسپتال داخلہ اور علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہ ہوئے یا طبی پیچیدگیوں کی صورت میں مزید میڈیکل ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us