15 8

نواز شریف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا ذکر کرنے سے منع کیا تھا


اسلام آباد(آن لائن)سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کا ذکر کرنے سے منع کیا تھا، نوازشریف نے کہا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی، شریف خاندان بھارت کا حامی تھا، اس کی وجہ ان کا بھارت میں کاروبار تھا۔ہفتے

کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی سے منع کر رکھا تھا۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی، شریف خاندان بھارت کا حامی تھا، اس کی وجہ شاید ان کا بزنس تھا۔ ان کی ہدایت تھی کہ بھارت کیخلاف کسی طرح کی بات نہ کی جائے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید ان کے کاروباری مراسم تھے۔ اس ی طرح نوازشریف جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیری قیادت سے انہوں نے کوئی ملاقات نہیں جبکہ پاکستان کی ہمیشہ سے ایک پالیسی رہی ہے کہ جو بھی پاکستانی رہنماء نئی دہلی جاتا ہے وہ وہاں پر حریت قیادت سے ضرور ملتا ہے۔سابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں دفترخارجہ کو یہ بھی ہدایت تھی کہ بھارت بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام نہیں لینا۔ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں ڈان لیکس کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس کی انکوائری کے بعد سینیٹر پرویز رشید اور طارق فاطمی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ووسری جانب ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ان کا کبھی بھارت کی جانب جھکاؤ نہیں رہا بلکہ ان کی پالیسی خطے میں امن وامان اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنے کی رہی ہے۔ تاکہ ان کے خطے میں امن کے اچھے اثرات دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں پر خوشحالی کی صورت میں پڑیں۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں کھل کر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق خوداریت کی بات بھی کی۔ جو کہ نوازشریف کی تقاریر آن ریکارڈ موجود ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us