2 2

نواز شریف نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا


لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دوران اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہر الاسلام نے انہیں استعفیٰ دینے کا کہا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں مارشل لا کی دھمکی دی۔مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز

شریف نے کہا کہ دھرنوں کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام نے آدھی رات کو کہا کہ نواز شریف صاحب آپ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ اگر آپ سٹیپ ڈاؤن نہیں کریں گے تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے اور مارشل لا بھی لگ سکتا ہے۔نواز شریف نے کہا بیان دیا جاتا ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی کوئی مداخلت کرتی ہے تو پھر مولانا عبدالغفور حیدری نے جو کہا ہے اس کے بعد کیا باقی رہ گیا ہے۔ آج پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بنادیا گیا ہے، باہر سے کوئی آکر اسے چلاتا ہے

اور بتاتا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آ گئے ہیں۔ ہم آزاد شہری نہیں ہیں، اپنے آپ سے پوچھے کیا اپ ازاد شہری ہیں؟ وہ وقت دور نہیں جب تمام چیزوں کا حساب دینا ہوگا۔ دوٹوک فیصلہ کیا ہے کہ ذلت کی زندگی ہم نہیں جی سکتے۔ ظلم، زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا قوم نے فیصلہ کرلیا تو تبدیلی سالوں میں نہیں چند مہینوں اور ہفتوں میں آجائے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں پاگل، خالی ذہن، سلیکٹڈ اور نا اہل قرار دیا اور کہا اسے آتا جاتا کچھ نہیں ہے، اس کو حکومت کرنے کا پتہ ہی نہیں ہے، اس بندے کو تو کوئی شعور ہی نہیں ہے، اس بندے کو لے آئے ہیں اور اب پچھتا رہے ہوں گے ، اگر لائے ہیں تو جواب بھی آپ کو بھی دینا ہوگا کیونکہ بڑے قصور وار آپ ہیں اور آپ کو جواب دینا ہوگا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us