3

نواز شریف نے سزا ختم کروانے کیلئے درخواست تیار کر لی، تہلکہ خیز فیصلہ


لندن (آن لائن) جج ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف نے سزا ختم کروانے کیلئے درخواست تیار کرلی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عہدے سے برطرفی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر خواجہ حارث نے سزا کیخلاف درخواست تیارکرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں وفاق اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشدملک کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، نوازشریف کوارشدملک نے سزا اور جرمانے

کا حکم سنایا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہوتو سزا کی کوئی حیثیت نہیں،سزا کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں کہا ہے کہ آئینی طورپرسزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہو تو سزا کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی اپیل بھی زیرسماعت ہے، عدالت نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے وکالت نامے پر دستخط کرکے خواجہ حارث کے حوالے کر دیا ہے۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ سے ویڈیواسکینڈل کیس میں برطرف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بحالی کیلئے جوڈیشل سروس ٹریبونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ارشد ملک برطرفی کا نوٹیفکیشن

ملتے ہی جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل دائر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے سات رکنی بنچ نے برطرف کردیا ہے۔ جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوکری کی بحالی کیلئے ساتھی ججز اور وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق جج ارشد ملک نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us