43

نواز شریف نے پلاٹ میرشکیل کو نہیں عمران کو دیا تھا، حامد میر


کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ گرمی شروع ہونے کے بعد کورونا وائرس ختم ہوجائے گا، قوم کو متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہوگا، سماجی فاصلہ ضروری ہے

مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہئے،ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جنسے لوگوں کا روزگار متاثر نہیں ہو، باہر سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط کو جلد ریویو کریں گے۔ حکومت کی مہیا کردہ ٹیسٹ کٹوں پر سوفیصد مفت ٹیسٹ ہورہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کے معذور بچوں سے متعلق بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں،پاکستان کو کٹس کی کمی نہیں ہوگی لیکن ہر شخص ٹیسٹ کروانے نہ پہنچ جائے،تفتان میں جس قدر سہولتیں پہنچاسکتے تھے ہم نے پہنچائیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر رانا جواد اصغر ا ور چیف ایگزیکٹو شوکت خانم اسپتال لاہور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے۔ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے کہا کہ کسی شخص میں علامات نہیں تو اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا، 80فیصد سے زائد لوگوں میں کورونا بغیر بڑی علامات یا تکالیف کے صحیح ہوجاتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو شوکت خانم اسپتال لاہور ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولتوں کو بڑھایا جارہا ہے۔میزبان حامد میر نے کہا کہ میڈیا ورکرز میں تاثر ہے کہ نیب نے میرشکیل الرحمٰن کو ایسے وقت میں گرفتار کیا جب کورونا وائرس آرہا تھا اور میڈیا انڈسٹری چونکہ بحران کا

شکار ہے اس لئے کوئی مزاحمت نہیں ہوگی، ایک طرف حکومت کہہ رہی کہ اجتماعات میں نہ جائیں۔ دوسری طرف پاکستان کے مختلف شہروں میں صحافی مظاہرے کررہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد جیو نیوز کیبل پر اصل نمبروں پر واپس آنا شروع ہوگیا ہے، اگر میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری ذاتی معاملہ تھا تو جیو نیوز کو کیبل پر پیچھے کیوں دھکیلا گیا تھا، حکومت میڈیاکارکنوں کو کورونا وائرس سے لڑنے کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑنے پر بھی مجبور کررہی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو جوہر ٹاؤن کی ایک اراضی پر گرفتار کیا گیا جو انہوں نے محمد علی نامی شخص کے خاندان سے خریدی تھی، ہمارے پروگرام میں ماضی میں یہ بات ہوئی کہ عمران خان نے ماضی میں نواز شریف سے پلاٹ لیا تھا، جوہر ٹاؤن لاہور میں نواز شریف نے پلاٹ میرشکیل الرحمٰن کو نہیں عمران خان کو دیا تھا، عمران خان نے یہ پلاٹ شوکت خانم میموریل اسپتال کو دیدیا تھا۔ شوکت خانم اسپتال کی زمین کی الاٹمنٹ میں بھی نواز شریف کا اہم کردار تھا، میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے اور بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے، میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے بعد ہم بھی پوری قوم کے ساتھ مل کر صرف کورونا وائرس کے ساتھ جنگ کریں گے۔ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے کہا کہ کسی شخص میں علامات نہیں تو اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ 80فیصد سے زائد لوگوں میں کورونا بغیر بڑی علامات یا تکالیف کے صحیح ہوجاتا ہے، اٹلی اور امریکا میں کورونا زیادہ تر اولڈ پیپلز ہومز میں ہوا ہے، ہمارا فیملی سسٹم ہمیں کورونا سے بچارہا ہے۔چیف ایگزیکٹو شوکت خانم اسپتال لاہور ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی علامات میں بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں، ٹریول ہسٹری اور علامات رکھنے والے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ ترجیح ہے۔ وبا پھیلنے کے ساتھ ٹیسٹ کرنے کا معیار اصول بھی تبدیل ہورہا ہے، پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولتوں کو بڑھایا جارہا ہے، چند روز پہلے لندن سے واپس آیا ہوں اس لئے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جومنفی آیا ہے۔نمائندہ جیو نیوز برسلز خالد فاروقی نے کہا کہ پاکستان واپس آنے والے شہریوں کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط افسوسناک ہے۔ وزٹ ویزے پر بیرون ملک موجود پاکستانی کورونا ٹیسٹ نہیں کرواسکتے ، یورپ میں جن لوگوں کو علامات نہیں ان کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جارہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us