12 100

نواز شریف کو ضمانت اس شرط پر دی گئی ہے وہ پلی بارگین بھی کر سکتے ہیں خواجہ آصف نے ایک قلابازی ماری ہے نوازشریف اب سیاست نہیں کرسکتے کیونکہ، سینئر پاکستانی سیاستدان اور ماہرقانون کے انکشافات


لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت زبان بند رکھنے کی شرط پر ملی ہے اور وہ پلی بارگین بھی کرسکتے ہیں،شریف برادران کیلئے سیاست کرنا دشوار ہوگیا ہے، ایک بڑے ملزم نے قلابازی ماری ہے اور خواجہ آصف نندی پور مقدمے میں استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں،مسلم

لیگ (ن) اور پی پی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دونوں سمجھتے ہیں کہ اکھٹے ہوگئے تو انہیں نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت دشوار مراحل میں ہے، عمران خان کی حکومت اپوزیشن میں اتحاد نہ ہونے کے باعث قائم ہے۔ حکومتی رویے کی شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رعایتیں اور عنایتیں صرف شریف خاندان کے لیے ہیں، نواز شریف کو ملنے والا ریلیف آصف زرداری کو نہیں ملتا، ماضی میں بھی نواز شریف کو کئی مقدمات میں ریلیف ملا۔ ریاست اور عدلیہ کا نواز شریف پر ہاتھ نرم رہتا ہے لیکن زرداری پر سخت ہے مگر خیال رہے کہ زرداری اور بلاول اس وقت فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں، فیصلہ کرنے والے چاہتے ہیں انہیں کنٹرول کیا جائے تاہم ایسا مشکل ہے، عدالتیں سیاسی جماعتوں کے خلاف تو ایکشن لیتی ہیں مگر آمروں کے خلاف نہیں لیتے ہیں، مشرف مفررو ملزم ہیں، ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف ملک سے گئے تو مارشل لاء تھا، قانون نہیں تھا، ابھی ملک میں قانون کی حکمرانی ہے وہ باہر نہیں جا سکتے، سیاست کرنا شریف خاندان کے لیے دشوار ہوگیا ہے، میاں برادران ایسے راستے پر چل رہے ہیں جہاں رویے نرم اور خاموشی ہیں، نواز شریف کو ملنے والی رعایت بے مثال ہے ،کسی مجرم کو نہیں ملتی، سب جیل کی روایت ہے لیکن ایسا کبھی نہیں سنا، قانون میں ایسے کسی ریلیف کی گنجائش نہیں ہے۔بلاول کے ٹرین مارچ پر انہوں نے کہا کہ بلاول ٹرین مارچ کر رہے ہیں، جس پر میاں برادران کے لب سل گئے ہیں، سب جماعتوں کے موڈ الگ الگ ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دونوں سمجھتے ہیں کہ اکھٹے ہوگئے تو انہیں نقصان ہوگا، (ن) لیگ لڈو اور رس گلے جلدی کھانا شروع کردیتی ہے، ن (ن) لیگ نے اپنے فائدے کیلئے اپوزیشن کا کردار ہی چھوڑ دیا ہے۔(ن) لیگی سیاست پر کیے گئے سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز نے ٹوئٹس کرنا ہی بند کردیں ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پلی بارگین بھی کرسکتے ہیں، اربوں روپے واپس کرنے ہیں یا نہیں یہ شریف برادران کیلئے امتحان ہے، نواز شریف کی بیماری پر ضمانت ہوئی ہے، اس لیے وہ سیاست نہیں کرسکتے، جس دن گھر پر سیاست شروع کی، تو اس روز معاملات اور ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us