17 7

نواز شریف کو واپس لانے کا فیصلہ


لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے نواز شریف نے ’’را‘‘ کے وکرم سود سے ملاقات کی۔ قانون کی روشنی میں ہم نے نواز شریف کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے ،چارماہ میں نوازشریف ایک روز بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، ہوٹلنگ کرتے رہے ،میں نے نوازشریف کو را کا ایجنٹ نہیں کہا،نوازشریف لندن میں خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں ،وکرم سود سے ایک گھنٹہ تک نوازشریف نے لندن میں ملاقات کی، اس کا را سے تعلق رہاہے ،چینی بحران کے حوالے سے بہت سے لوگوں سے مل کرسازشیں کرتے رہے ۔پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو میں انہوں نے کہا رانا ثنا نے بھی کہا 24 فروری کو نوازشریف کے دل کا آپریشن ہوگا لیکن اس کے فوری بعد ڈاکٹر عدنان کاٹویٹ آتا ہے آپریشن نہیں ہورہا، اس ساری صورتحال کو دیکھ کران کی ضمانت میں توسیع کو مسترد کیا گیا۔بہاولپور میں شریف برادران کی شوگرملز سے ہزاروں چینی کی بوریاں برآمد ہوئیں۔ دادو سے پی پی کے رہنمائوں کے گوداموں سے 85 ہزار بوریاں پکڑی گئیں۔16شوگر ملیں انور مجید،14 آصف زرداری،16 شریف برادران ا ورکچھ دیگر کی ہیں،تین شوگرملیں جہانگیرترین کی ہیں، وہ کیسے مافیا ہوسکتے ہیں، یہ لوگ لندن میں بیٹھ کر بحران پیدا کررہے ہیں، ان کے بھارتی وزیراعظم سے تعلقات ہیں،مودی پولینڈ سے انڈین ایئر فورس کے اس طیارے سے پاکستان سے آئے جو زمین کے تمام نقشے لے سکتا ہے ۔ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا پاکستان میں سب سے زیادہ شوگرملیں کس کی ہیں عوام کواس کا پتہ ہے ، یہ ہمیں جومرضی کہیں لیکن غریب کو آٹا اورچینی دے دیں، غریب کی روٹی پوری کریں، ان کے ساتھ گلی محلوں میں وہ ہوگا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا، ان میں یہ صلاحیت نہیں کہ حالات کنٹرول کرسکیں۔تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ٹرمپ نے کشمیر اوربھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم پرایک لفظ تک نہیں کہا، مطلب مودی اورٹرمپ دونوں ملے ہوئے ہیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل کابینہ سے ان پرنسپل منظور کیاگیا جس کی تمام تر تیاری شیریں مزاری کرکے گئی تھیں لیکن فردوس عاشق اعوان نے مخالفت کی ،بل پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی کا شکار نہیں ہوناچاہئے اس پرسی پی این ای نے بھی حمایت کی لیکن حکومت میں اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کا مسئلہ بناہوا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us