10 4

نو ماسک نو شاپنگ ‘مہم کا باقاعدہ آغاز


مانسہرہ(این این آئی)بٹگرام پولیس نے ’نو ماسک نو پیٹرول ‘اور ’نو ماسک نو شاپنگ ‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی نگرانی میں ضلع بٹگرام کے تمام تھانہ جات میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز/ایس ایچ اوز نے تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ((No Mask No Shoppingکے حوالے سے میٹنگز کی جس میں افسران بالا کی طرف سے جاری کردہ درج ذیل احکامات سے ان کو آگاہ کیا گیا۔تاجر خود اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک اور سینٹائزر کے

استعمال کو یقینی بنائے۔بغیر ماسک کے کسی بھی کسٹمر کو دوکان میں داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی اسکے ساتھ کسی قسم کے کوئی کاروباری معاملات طے کیے جائیں۔دوکان میں پانچ سے زائد مرد و خواتین کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد ہوگئی۔اور دوکانوں میں No Mask No Shopping والے پیغام کو آویزاں کریں۔ بازاروں میں ہجوم بنانے والے اور جو دوکاندار ان اقدامات پر عملدرآمد نہیں کریگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ عوام بازار میں آنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں ورنہ بازار میں داخل اور خرید و فروخت کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ بچوں کو غیر ضروری طور پر ہرگز بازار نہ لائیں۔تمام پیٹرول پمپ مالکان اپنے عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں اور بغیر ماسک کے موٹر سائیکل سوار و گاڑی ڈرائیوروں کو پٹرول نہیں دیاجائے۔ہیرڈریسر (چھاپ) اپنے دوکانوں پر مکمل کرونا حفاظتی کٹس کا استعمال کرینگے۔انھوں نے کیاکہ یہ سب عوام کی حفاظت کیلئے ھے اس لیئے عوام،تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان سے گزارش کی جاتی ھے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکا جاسکے۔جبکہ نوماسک نو

شاپنگ نو ماسک نو پٹرول کی مہم کو ھم نے کامیاب کرنا ھے۔مانسہرہ کی تاجر برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر مانسہرہ محمد بشیر نے گزشتہ روز انجمن تاجران مانسہرہ کے عہدیداروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انجمن تاجران کشمیری بازار مانسہرہ کے صدرمحمد یاسرجنرل سیکرٹری ساجد گل اور دیگر نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی تھی۔ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر مانسہرہ نے کہاکہ بازاروں میں ماسک پہن کر جوخریدار نہ آئے۔اس کو خریداری نہ کرنے دیں۔اور سوشل ڈیسٹنس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔دکانوں کے باہر دائرے لگائے جائیں۔انھوں نے کہاکہ ڈی آئی جی ھزارہ نے نوماسک نوشاپنگ نوماسک نوپٹرول کی جو مہم شروع کی ھے۔اس میں تاجر بھائیوں کا تعاون درکار ھے۔اس پر تاجر نمائندوں نے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔کشمیری بازار کے صدر نے کہاکہ تین سو سے زائد ماسک ھم نے تاجروں میں تقسیم کیئے ھیں پانچ سنیٹائزر گیٹ آج سے فنکشنل ھو جائیں گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us