115

نیب کاجعلی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان


اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )جعلی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور ملزمان سے اب تک 23 ارب سے زائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے جعلی اکانٹس کیس میں پیش رفت اور رقم موصول ہونے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ جعلی اکائونٹ کے 43کل کیسز ہیں، جن میں سے اب تک دس ریفرنسز احتساب عدالتون میں دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ 12کیسز انویسٹی گیشن کے مرحلے میں اور 21کیسز پر انکوائری جاری
ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ، امنی گروپ، بلال شیخ، حسین لوائی سمیت 52ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پلی بارگین اور اراضی کی مد میں اب تک نیب راولپنڈی نے 23ارب سے زائد کی رقم وصول کی جا چکی ہے۔نیب کے مطابق جعلی اکانٹس کیس کل 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جن میں سے بارہ ملزمان بھاگے ہوئے ہیں

 

جنہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اٹھارہ ملزمان کو پلی بار گین قوانین کے تحت سزائیں دی گئی ہیں یعنی وہ دس سال تک کسی سرکاری عہدے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز میں ملزم نواز شریف 1 کیس ، یوسف رضا گیلانی 1 کیس، فریال تالپور1 کیس اور خواجہ انور مجید(امنی گروپ) 9 کیسوں میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہسپتالوں سے ملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے سے لے کر ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے نیب پر عزم نظر آتا ہے، وعدہ معاف گواہان بننے سے لے کر مختلف ادارون سے ریکارڈ موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جلد مزید ریفرنسز فائل کئے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us