1 2

نیشنل گرڈ کو 10ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا سنگ میل عبور


لاہور( این این آئی ) انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ نے ایک اور اہم ہدف حاصل کر لیا ہے۔ پلانٹ پیداواری عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 10ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرچکا ہے۔ نیلم جہلم پاور پلانٹ نے یہ سنگ میل گزشتہ شب عبور کیا۔ پلانٹ سے پیدا ہونے والی اس بجلی کی بدولت 120ارب روپے کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ اپنے مثر آپریشن کی بدولت ڈیزائن میں متعین سالانہ پیداوار سے بھی زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے۔ مالی سال 2019-20 کے دوران پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کا ہدف 4ارب 66کروڑ یونٹ تھا، لیکن اس دوران پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو 4ارب 84کروڑ 30لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی جو ٹارگٹ سے 18کروڑ 30لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی

مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے۔ اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 242اعشاریہ 25میگاواٹ ہے۔ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے اپریل 2018 میں بجلی کی پیداوارشروع ہوئی تھی۔ منصوبے کے چاروں یونٹ سے مرحلہ وار بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوا اور 14اگست 2018 کو پاور پلانٹ نے اپنی پوری پیداواری استعداد 969میگاواٹ کے مطابق بجلی پیدا کی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ منصوبہ سے 9 اپریل 2019 کو ایک ہزار 40 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی گئی جو اِس منصوبے کے الیکٹرومکینیکل آلات خصوصا ٹربائن کی اعلی استعدادِ کار کی عکاسی کرتا ہے۔آج کل دریائے نیلم میں ہائی فلو سیزن کی وجہ سے پانی کی مطلوبہ مقدار دستیاب ہے اور نیلم جہلم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us