وائرس کو ڈرامہ کہنے والے مجھے سے میری ساری دولت لے لیں ، میرا بیٹا سلمان مجھے لوٹا دیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم بی بی ایس کے آخری سال کے سٹوڈنٹ سلمان طاہر دو روز قبل کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے تھے ۔ ان کی والدہ ڈاکٹر شبنم طاہر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان ایک صحت مند نوجوان تھا ملک میں جو چہ مگوئیاں ہو رہی ہیںکہ کرونا وائرس ایسے مریضوں کا شکار کرتا ہے جو پہلے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوں ایسا بالکل نہیں ہے مہلک وباء کسی کو نہیں چھوڑ رہا ۔ تفصیلات کے مطابق سلمان طاہر کی والدہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا صحت مند تھا وہ

مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میںحصہ لیتاتھا ، وہ لاک ڈائون کے دوران گھر سے باہر نہیں نکلا ایک یا دو دفعہ افطاری بعد باہر گیا لیکن اس دوران وہ کسی ایک شخص سے بھی نہیں ملا جس میں کرونا علامات ہوں ۔ ڈاکٹر شبنم طاہر نے کہا ہے کہ بظاہر تو سلمان میں کوئی علامت نظر نہیں آئیں لیکن عید کی صبح نہیں اٹھا اس نے بتایا سر میں شدید درد ہے ، بخار چیک کرنےکے بعد اسے آئسولیٹ کر دیا پھر اس کی گردن اکڑنے لگی ،شک کی بنا پر اس کا گردن توڑ ٹیسٹ کروایا گیا جو رپورٹس میں نکل آیا جس کے بعد کرونا ٹیسٹ کیا وہ بھی پازیٹو نکل آیا ۔ بیٹے کی طبعیت بالکل خراب ہو گئی اور اس عالم میں وہ دنیا فانی سے کوچ کر گیا ۔ سلمان طاہر کی والدہ نے رو رو کر پاکستانی عوام سے درخواست کی ہے کہ خدارا اس وباء کو سیریس لیں یہ کسی بھی وقت آپ کی جان کا دشمن بن سکتا ہے اور آپ زندگی کی بازی ہار سکتے

ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا جب بھی میں کہیں دیکھتی ہوں کہ کرونا ڈڑامہ ہے ، خود کو کرونا مریض ڈکلیئر کروا لو پیسے ملتے ہیں ، میں آج کہتی ہوں مجھ سے سب کچھ لے لیں بس میرا بیٹا سلمان مجھے واپس کر دیں ، میرا خواب واپس کر دیں ۔ کرونا سے متعلق سازشی باتوں میں بالکل بھی کوئی سچائی نہیں ہے بلکہ جو اسے سازش کہہ رہے ہیں وہ اصل میں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو سنگین

خطرات میں مبتلا کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایم بی بی ایس کے آخری سال کے سٹوڈنٹ سلمان طاہر دو روز قبل کرونا وائرس سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ وہ شعبہ میڈیکل کےفائنل سمسٹر کے نوجوان طالب علم تھے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us