اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں ، موجودہ صورتحال پر انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ۔۔۔میاں صاحب کو واپس لانے کا کہنے والے موسمی سیاست دان یہ سوچ لیں کہ اگر شیر آگیا تو یہ کتے بلے بھاگیں گے کس طرف !ریحام خان کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مہذب الفاظ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر محمد اقبال اپنی زوجہ اور چار بچوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور بذریعہ موٹروے سے سفر کر رہے تھے کہ راستے میں بھیرہ سروس ایریا میں ایک ہوٹل پر رکے اور کھانا کھانے کے
بعد اپنا سفر جاری رکھا لیکن ان کی دو سالہ بیٹی وہیں رہ گئی۔کچھ دور جانے کے بعد جب معلوم ہوا تو موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی۔اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند ہی منٹوں میں مذکورہ جگہ پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا اور والدین کو اطلاع دے دی گئی۔بعدازاں بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اقبال نے موٹروے پولیس کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیاـ