28 8

وبا سے نمٹنے کے لئے افواج کا میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب


اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے، صوبوں اور وفاق کے ساتھ کام کر رہی ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو کورونا وائرس سے

محفوظ رکھے،وبا سے نمٹنے کے لئے افواج کا میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب کر لیا گیا ہے،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے لوگ مکمل طور پر آگاہ رہیں، میڈیا کے ذریعے معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں، ہمیں انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، ہر مشکل اور مصیبت میں اللہ کی مدد ہی کام آتی ہے، یہ ایک صبر آزما وقت ہے سب ملکر اس سے لڑیں گے۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا، افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے،وفاقی اور صوبوں کے ساتھ ملکر پہلے دن سے ان ایکشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرنطینہ سینٹرز کے نظام میں بھی بھرپور مدد کی جارہی ہے، تمام انٹری پوائنٹس پر فوج سول انتظامیہ سے ملکر کام کر رہی ہے۔ انہں نے کہاکہ تمام لینڈ پوائنٹس انٹری پر تمام آڈرز پر

عملدرآمد کر رہے ہیں، وبا سے نمٹنے کے لئے افواج کا میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں پلان کیے گے ہاسپٹل میں پاک فوج مکمل مدد کر رہی ہے، دعا ہے کہ اللہ اس وباء سے سب کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے لوگ مکمل طور پر آگاہ رہیں، میڈیا کے ذریعے معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، پاکستان مین 67 فیصد لوگ دیہات میں رہتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان میں 87 فیصد لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں، موبائل میسجز سے معلومات اور پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیو کے ذریعے بھی پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہیں،ہدایات پر عمل کریں تا کہ ملکر اس مصیبت سے لڑ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا نے چیلنجز کے درمیان ہمیشہ کردار ادا کیا ہے، وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہر مشکل اور مصیبت میں اللہ کی مدد ہی کام آتی ہے، یہ ایک صبر آزما وقت ہے سب ملکر اس سے لڑیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لوگوں کو بروقت اور درست معلومات دینا ضروری ہے، عوام کا اعتماد افواج پاکستان کا اثاثہ ہے، صفائی نصف ایمان ہے اور بیماری کے خلاف مؤثر اقدام ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us